کراچی، بھتہ خوری میں ملوث 8 پولیس اہلکار گرفتار

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مذکورہ اہلکار ہر دکاندار سے 100روپے وصول کرتے دکھائی دے رہے ہیں

جمعہ 23 اگست 2019 16:56

کراچی، بھتہ خوری میں ملوث 8 پولیس اہلکار گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) کراچی میں شہریوں سے بھتہ خوری کرنے والے مبینہ ٹائون تھانہ کے 8اہلکاروں کے خلاف ایڈیشنل آئی جی کے حکم پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار اہلکاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اہلکار ہر دکاندار سے 100روپے وصول کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایچ او مبینہ ٹائون کو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا، گرفتار کئے گئے اہلکاروں میں اے ایس آئی نیک محمد، اے ایس آئی عبداللطیف، اے ایس آئی دیدار علی ، ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف، سپاہی نذر محمد، سپاہی عبید اللہ، سپاہی محمد فیصل اور سپاہی شیخ خالد شامل ہیں۔واضح رہے کہ ان گرفتار کیے گئے اہلکاروں کو معطل بھی کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں