کراچی کے کچرے پر سیاست کرکے سیاست کا کچرا نہ کیا جائے،خواجہ اظہار الحسن

کے الیکٹرک کی جانب سے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا گیا،رہنما ایم کیو ایم

جمعہ 23 اگست 2019 17:02

کراچی کے کچرے پر سیاست کرکے سیاست کا کچرا نہ کیا جائے،خواجہ اظہار الحسن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی کے کچرے پر سیاست کرکے سیاست کا کچرا نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

رہنما ایم کیو ایم پاکستان خواجہ اظہار الحسن نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے مسائل کو لے کر لطف اندوز ہو رہی ہے، مئیر کراچی اور علی زیدی کی صفائی مہم کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

خواجہ اظہار نے کے الیکٹرک کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کے الیکٹرک کے نظام میں نقائص ہیں، کے الیکٹرک کی جانب سے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، جبکہ ان اموات کا ذمہ دار کے الیکٹرک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو چاہیے کہ شہر کے کھمبوں کو ارتھ فری کرے اور متاثرین کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں