نکاٹی کے انتخابات میں تمام7امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار

نومنتخب ممبران بلاتفریق خدمات فراہم کرنے کی روایت برقرار رکھیں گے، کیپٹن اے معیز خان

جمعہ 23 اگست 2019 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری (نکاٹی ) کے انتخابات برائے 2019-20 کے لیے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔نکاٹی کی منیجنگ کمیٹی کی 7نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر7 ا میدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جبکہ 7امیدواروں کے علاوہ کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے اور اس طرح نکاٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران برائے 2019-21 مدت کے لیے ساتوں امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشنر محمد عارف کے مطابق نکاٹی کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں میں سید عثمان علی،فراز مرزا،نسیم اختر، قاسم انصاری،عمران معیز خان،شبیر اسماعیل اور ہارون سکندر شامل ہیں جبکہ نکاٹی کے عہدیداران برائے 2019-20کے لیے انتخابات ہفتہ 28ستمبر2019 کو منعقد ہوں گے۔نکاٹی کے سرپرست اعلیٰ کیپٹن اے معیز خان نے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے نئے ایگزیکٹیو ممبران کو مبارکباددیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری کے ممبران کو درپیش مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور بلاتفریق صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کی خدمت کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں