سندھ ہائی کورٹ نے ریلوے ٹریک پر تعمیرات کیخلاف درخواست پر سروے سپرنٹنڈنٹ بورڈ آف ریونیو کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

جمعہ 23 اگست 2019 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے سرکلر ریلوے کی اراضی پر قبضے سے متعلق سفاری پارک کے درمیان سے گزرنے والے ریلوے ٹریک پر تعمیرات کیخلاف درخواست پر سروے سپرنٹنڈنٹ بورڈ آف ریونیو کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔جسٹس سید اظہر حسن رضوی اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سرکلر ریلوے کی اراضی پر قبضے سے متعلق سفاری پارک کے درمیان سے گزرنے والے ریلوے ٹریک پر تعمیرات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار سماجی تنظیم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سفاری پارک کے درمیان سے گزرنے والے ریلوے ٹریک کی اراضی پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ کے ایم سی کے وکیل سمیر غضنفر نے موقف دیا کہ 4 ایکٹر اراضی سفاری پارک کی ملکیت ہے۔ بلڈرز محمد نواز شیخ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اراضی سندھ حکومت نے 1996 میں الاٹ کی۔ سمیر غضنفر ایڈوکیٹ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ 1970 کی الاٹمنٹ کے مطابق یہ اراضی سفاری پارک کا حصہ ہے۔ ہمارا موقف ہے کہ اراضی سفاری پارک کا حصہ ہے۔ عدالت نے سروئے سپرنٹنڈنٹ بورڈ آف ریونیو کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے سروئے سپرنٹنڈنٹ بورڈ آف ریوینیو کو آئندہ سماعت پر اپنی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں