حکومت سندھ نے پولیس میں کالی بھیڑوں کی موجودگی کے حوالے سے میرے موقف کی تائید کی ہے،ملک شہزا د اعوان

حکومت سندھ نے مجھے یقین دہانی کروائی کہ بلدیہ ٹاؤن کے تمام 4 تھانوں میں کرپٹ پولیس اہلکاروں کیخلاف ایکشن لیاجائے گا ،رکن سندھ اسمبلی

جمعہ 23 اگست 2019 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاعوان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے پولیس میں کالی بھیڑوں کی موجودگی کے حوالے سے میرے موقف کی تائید کی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری بیان میں ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ گزشتہ روز میں نے کچھ کرپٹ پولیس والوں کی نشاندہی کی تھی جو پولیس کے اچھے افسران کیلئے بدنامی کا باعث بنتے ہیںصوبائی وزیر امتیاز شیخ نے سندھ اسمبلی میرے موقف کی تائید کی اور تسلیم کیا کہ پولیس میں کالی بھڑیں موجود ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت سندھ نے مجھے یقین دہانی کروائی کہ بلدیہ ٹاؤن کے تمام 4 تھانوں میں کرپٹ پولیس اہلکاروں کیخلاف ایکشن لیاجائے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں