سوشل سیکورٹی حیدرآبادہسپتال کا ملازم غبن کے الزام میں ملازمت سے برطرف

جمعہ 23 اگست 2019 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن نے سوشل سیکورٹی حیدرآباد ہسپتال کے کیشیئر محمدعلی سومرو کو جرم ثابت ہونے پر ملازمت سے فوری برطرف کردیا ہے۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں سے انکم ٹیکس کٹوتی کی ساڑھی0 3لاکھ روپے سے زائد رقم اپنے ذاتی اکانٹ میں منتقل کردی تھی جس سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔

قبل ازیں ملزم محمد علی سومرو کو ذاتی حیثیت میں صفائی کا موقع دیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے دوران اس نے نہ صرف اپنے جرم کا اعتراف کیا بلکہ کہا کہ وہ یہ کام 2015 سے کررہاہے۔قبولِ جرم اور جرم ثابت ہونے پر مجاز اتھارٹی، کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے E&D رولز1973 کے سیکشن 4 کے سب سیکشن 1 کی دفعہ (بی) سب کلاز (iv) کے تحت سوشل سیکورٹی ہسپتال کے کیشیئر محمدعلی سومرو کو ملازمت سے فوری طور پر برطرف کردیا جبکہ سوشل سیکورٹی حیدرآباد ہسپتال کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ کیشیئرمحمدعلی سومرو کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرائی جائے تاکہ محکمہ اینٹی کرپشن کے ذریعہ غبن شدہ رقم وصول کرائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں