وزیر ٹراسپورٹ کا ٹرانسپورٹ تنظیموں کی یکجہتی کشمیر ریلی کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت

ہفتہ 24 اگست 2019 18:12

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے کراچی کے ٹرانسپورٹ تنظیموں کے زیراہتمام منعقدہ ریلی کے لئے آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی کو سکیورٹی اور ٹریفک کے لئے پلان مرتب کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق کشمیر ریلی 26 اگست کو شاہین کمپلیکس سے کراچی پریس کلب تک منعقد ہوگی۔ ریلی میں لوگ چنگچی، موٹر سائیکلز اور دیگر گاڑیوں میں سوار ہوکر شریک ہوںگے۔ صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ریلی کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں،کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پوری قوم ہم آواز ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں