میری خواہش ہے کہ ملک میں ہتھیاروں سے زیادہ آلات موسیقی ہوںاسی سے امن ممکن ہے،سید سردار شاہ

وزارت ثقافت آرٹس کونسل کے ساتھ مل کرمیوزیکل اسٹوڈیو بنانے پر غور کررہا ہے ،صوبائی وزیر ثقافت کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 24 اگست 2019 19:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) میری خواہش ہے کہ ملک میں ہتھیاروں سے زیادہ آلات موسیقی ہوںاسی سے امن ممکن ہے۔ کشمیر سے لیکر گجرات تک کوئی ہتھیار نہیں ملا ہے۔ اس وقت کے بادشاہوں نے سٴْر پر اپنا سًر دیاان خیالات کا اظہا ر صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے وزارت ثقافت بھی ثقافت کے فروغ کے لیے اتنا کام نہیںکررہی جتنا آرٹس کونسل کراچی کررہا ہے احمد شاہ ہماری روشنی کی طرح رہنمائی کررہا ہے، آرٹس کونسل آرٹ کلچر اور انسانیت کا صحیح جوہری مرکزہے جس کے گرد ہم الیکٹرونزکی طرح چکر لگاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وزارت ثقافت آرٹس کونسل کے ساتھ مل کرمیوزیکل اسٹوڈیو بنانے پر غور کررہا ہے جہاں نا صرف مختلف فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا بلکہ کئی لوگوں کو اس سے روزگار بھی میسر ہوگاجبکہ نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے شریک فنکاروں ، گلوکاروں اور موسیقاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ اس نوعیت کے تقاریب زیادہ تعداد میں ترتیب دی جائیں گی۔

جس سے ناصرف فنکاروں کی پذیرائی اور حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ عوام میں بھی اس کی اہمیت اجاگر ہوگی۔شوکیس آف میوزک اکیڈمی فیکلٹی کی تقریب سے عمران امو، فرحان ریئس خان، عمران عباس، آفاق عدنان ، استاد محمود خان ، شاہ زیب علی نے اپنی شاندار پرفارمنس سے تقریب میں چار چاند لگا دئیے گل محمد ، وقاص گلاب ، وارث ،شاہد علی، ادریس حسین خان ، جمال یوسف ، شمس عارفین ،انتظار حسین ،زاہد حسین، مصطفی بلوچ اور ذیشان پرویز نے بھی اپنے فن سے لوگوں کو محضوظ کیا۔

نظامت کے فرائض انجم رضوی نے سرانجام دیئے۔تقریب میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی ، ایم پی اے قاسم سومرو،ترکی اور جرمنی کے قونصل جنرل ، امریکن کلچر افیئر،اراکین گورننگ باڈی آرٹس کونسل اور دیگر نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ اور صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ نے میوزک کمیٹی کے چیئرمین عمران امو اور آفاق عدنان کو گلدستہ پیش کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں