کراچی کے مختلف علاقوں میں گندگی، غلاظت، سیوریج نظام کی بدحالی

عوامی کی جانب سے سندھ حکومت ، میئر کراچی کی نااہلی کیخلاف احتجاجی مظاہرے

اتوار 25 اگست 2019 00:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) کراچی کی عوام کی جانب سے مسلسل کراچی کے مختلف علاقوں میں گندگی ، غلاظت اور سیوریج کے نظام کی بدحالی ، سندھ حکومت اور مئیر کراچی کی نااہلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے اور اس سلسلے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں نزد محمدی مسجد، جٹ لائنز، یوسی:9، لائنز ایریا،ڈسٹرک سینٹرل میں ناظم آباد گلبہار ٹاؤن بڑا میدان نزد ریلوے پھاٹک،ڈسٹرکٹ کورنگی میں لانڈھی ٹاؤن یوسی 17 گورنمنٹ بوائز اسکول لانڈھی نمبر ڈھائی،ایریا 48B، نزد کالٹیکس پیٹرول پمپ، یوسی 30، کورنگی نمبر ڈھائی، اورڈسٹرکٹ ویسٹ میں اورنگی ٹاؤن اکبر شہید چوک سیکٹر 14 نزد بھاشانی ہوٹل اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن، یوسی 37B، یوسف گوٹھ میں احتجاجی مظاہرے منقعدہ ہوئے جس میں پی ایس پی کے نیشنل کونسل کے اراکین شمشاد صدیقی ،آصف حسنین، محمود عبد الرزاق نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے، حکومت سندھ، بلدیاتی اداروں کے خلاف اور چور ہے چور ہے مئیر کراچی چور کے نعرے بازی کی گئی اس موقع پر شمشاد صدیقی ،آصف حسنین، محمود عبد الرزاق نے مظاہرین کے شرکائ سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کرتے کہا کہ سندھ حکومت اور مئیر کراچی نے کراچی کو موہنجودڑو میں تبدیل کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ کچرے، آلائشوں و گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سڑکیں و گلیاں گٹر کے گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ کچی آبادیوں مین سوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے اور ایسا لگ رہا کہ کراچی کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں بارشوں کے بعد گندگی وغلاظت کے ڈھیر کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیںاورڈینگی،کانگووائرس ڈائریا،گیسٹرو،ہیپاٹائٹس کے مریضوں میں 300فیصد اضافہ ہوچکاہے۔شہری وصوبائی انتظامیہ کی غفلت اور محکمہ جاتی چپقلش کے باعث شہری صحت وصفائی کی سہولت سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کی شکل میں پاکستان کے لئے درد رکھنے والا ایک ایسا لیڈر پیدا کردیا ہے جو ملک کی تقدیر بدل سکتاہے اور مصطفی کمال ہی عوام کی آخری امید ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں