بقایا واجبات کی وصولی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جام اکرام اللہ دھاریجو

بدھ 11 ستمبر 2019 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) سندھ کے وزیر صنعت و تجارت اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ صنعتی سٹیٹ سے بقایا واجبات کی وصولی کے لیے ہم ایک کمیٹی بنانے کا ارادہ کر رہے ہیں کیونکہ طویل عرصے سے واجبات کی وصولی نہ ہونے سے محکمے کے لیے مالی بحران کی صورتحال پیدا کردی ہے۔یہ بات انہوں نے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے متعلقہ اتھارٹی سے بقایاجات کی وصولی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت کی اورکہا کہ محکمہ کا ارادہ ہے کہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکوری افسران کو مراعات دی جائیں تاکہ وہ اپنے فرائض میں زیادہ دلچسپی لیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں، ان صنعتی سٹیٹ کو متعدد مسائل کا سامنا ہے لیکن ہم ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، تاہم بقایاجات کی بروقت وصولی سے ہمیں ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کریں کیونکہ ان کی سخت محنت سے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اور صنعت کاروں کے مابین اچھے ورکنگ ریلیشن شپ کی صورت میں صوبے میں صنعتی میدان میں اچھی تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں