پارہ چنار کی قدیم سبیل حسین ؓ یکم تا 10محرم الحرام تک پہلوان گوٹھ میں لگائی گئی

بدھ 11 ستمبر 2019 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پہلوان گوٹھ میں گزشتہ30 سال سے پارہ چنار کا قدیم سبیل یکم تا 10محرم الحرام تک لگائی گئی، سبیل کے روح رواں نور محمد نے کہاکہ گزشتہ 30سال سے یہ سبیل پہلوان گوٹھ میں قائم کی جاتی ہے جس میں دودھ اور روح افزاء کے شربت سے عوام کی تواضح کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ شہداء کربلا کی یاد میں یہ قدیم سبیل بلا ناغہ ہر سال لگائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سبیل پارہ چنار میں لگائی جانے والی سبیل حسینؓ کا تسلسل ہے جوکہ کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں ہر سال لگائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں