کراچی، بہتر انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے شہر قائد کو پانی کی فراہمی ایک بارپھربند

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کراچی کو پانی فراہم کرنے والی بہتر انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاون سے بہتر انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے باعث شہر کو ایک کروڑ اسی لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جبکہ واٹر بورڈ حکام کی جانب سے مرمتی کام ابھی تک شروع نہیں کیا گیا ہے۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی عدم فراہمی کے باعث واٹربورڈ کے سب سے اہم پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمپس بند ہوگئے ہیں۔دوسری جانب کے الیکٹرک نے واضح کیا ہے کہ واٹر بورڈ کے دھابیجی سمیت تمام پمپنگ اسٹیشنز ہر بجلی کی فراہمی جاری ہے، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر چند منٹوں کے تعطل کو بلا تاخیر درست کردیا گیا ہے۔ واٹر بورڈ کے تمام بڑے پمپنگ اسٹیشن پر بلا تعطل بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں