محرم اورعاشورہ کے پر امن انعقاد پر حکومت کے شکر گزار ہیں، نوید قمر

جمعرات ستمبر 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹائون نمبر ۰۱ کے اراکین نے کہا کے محرم اور عاشورہ کے پر امن انعقاد پر حکومت کے شکر گزار ہیں ، اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے جو کاوشیں کیں وہ قابل تحسین ہیں اس کے علاوہ حکومت سندھ ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ سید کلیم امام، کمشنر کراچی، ماتمی انجمنیں اسکائوٹس گروپ کے علاوہ شیعہ سنی مکاتب فکر کے علماء و عوام نے بھی بھر پور کردار ادا کیا جس کی وجہ سے یہاں امن کے قیام میں مدد ملی اور ملک دشمنوں کو اپنی سازشوں میں ناکامی ہوئی ان رہنمائوں نے امید ظاہر کی کے آئندہ بھی اسی طرح کے اقدامات ہونگے جن سے یہاں امن کے قیام میں مدد ملے گی،

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments