سرجانی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،جبکہ اقبال مارکیٹ اور بنارس میں فائرنگ سے کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 14 ستمبر 2019 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) سرجانی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،جبکہ اقبال مارکیٹ اور بنارس میں فائرنگ سے کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاو ن کے علاقے سیکٹر 50Fدعا سوئٹ کے قریب مکان نمبر587 سے ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیتے ہو ئے عباسی اسپتال منتقل کردیا،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں مقتول کی شناخت 40سالہ محمد شاہین ولد شاہ عالم کے نام سے کی گئی ،پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول دعا سوئٹ کا مالک تھا اور اس کی لاش جب گھر سے ملی تو اس کے ہاتھ پاں بھی بندھے ہو ئے تھے جبکہ کمرے میں موجود الماریاں کھلی اور تمام سامان بکھرا ہوا تھا ،پولیس نے کہا کہ مقتول کے والدین پہلی منزل پر رہتے ہیں جبکہ اس کی اہلیہ بچوں کے ہمراہ میکے گئی تھی اور مقتول اکیلا گرانڈ فلور پر رہ رہا تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے والد نے ملزم فیصل کے خلاف ڈکیتی و قتل کا مقدمہ درج کروادیا ہے ،ملزم فیصل بیکری کا ملازم بتایا جاتا ہے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے،واقعہ بظاہر ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ معلوم ہو تا ہے تاہم اس میں پراسراریت کی وجہ سے معاملے کی تفتیش کئی زاوئیوں پر کی جارہی ہے ،اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹان چشتی نگر میں واقع یامین میڈیکل اسٹور پر مسلح ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 40سالہ سید اکبر امام ولد اصغر امام کو گولی مار کر زخمی کردیا ،پیر آباد کے علاقے بنارس پٹھان کالونی میں گھر کی چھت پر کھیل کے دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 4سالہ بچی مونا ولد علی زخمی ہو گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں