عالمی سطح پر پختون ثقافتی دن منانے کے سلسلے میں اے این پی کے کارکنان مختلف تقاریب کا انعقادکریں گے

ہفتہ 14 ستمبر 2019 22:57

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس مردان ہائوس میں شاہی سید کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیمی اور دیگر اہم امور پر غور کیا گیا، اجلاس کے بعد صوبائی صدر شاہی سید کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پختون ثقافتی دن منانے کے سلسلے میں22 ستمبر کوعوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کراچی پریس کلب پر مختلف تقاریب کا انعقادکریں گے، تقریبات کے انتظامات کے حوالے سے صوبائی کلچرل سیکریٹری سرور شمال اورنیشنل یوتھ آرگنائزیشن اور پختون اسٹوڈنٹس ٖفیڈریشن کے اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی، اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ اے این پی کے صوبائی صدر شاہی سید نے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن اور پختون اسٹوڈنٹس ٖفیڈریشن کے امور کے حوالے سے شیر آفریدی کو صوبائی ایڈوائزر مقرر کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں