سندھ اسمبلی کا اجلاس، پاک افواج کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا

پیر ستمبر 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کواسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا ایوان کی کارروائی کے آغاز میں پاک افواج کے شہیداکی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شمیم ممتاز نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے حوالے سے کہا کہ اللہ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ایوان میںمیرپورخاص ٹریفک حادثے میں جانبحق افراد کے لئے ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ رکن اسمبلی محمد حسین نے ایم کیواہم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی برسی پر ان کی مغفرت کی دعا کرائی۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments