نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی کرنے کے بجائے بابائے قوم کو اپنا مشعلِ راہ بنا کر ملکی سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، انیس قائم خانی

پیر 16 ستمبر 2019 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ نوجوانوں سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے لہذا نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی کرنے کے بجائے بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کو اپنا مشعلِ راہ بنا کر ملکی سلامتی و بقا سمیت نظریاتی و سیاسی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں پی ایس پی کے سندھ کونسل کے زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس پی کے وائس چیئرمین اشفاق منگی، سندھ کونسل کے جنرل سکریٹری مقبول احمد ابڑو نائب صدر ڈاکٹر موہن نائب صدر خالد حسین بگھیو ممبر سندھ کونسل جعفرالحسن اور ممبر سندھ کونسل اسمائیل ملک بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی ہی کراچی سمیت پورے کے مسائلِ حل کر سکتی انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی بلدیاتی انتخابات میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دے گی تاکہ ملک کی بھاگ دوڑ نوجوانوں کے ہاتھ آئیں اس موقع پر صدر انیس احمد قائم خانی ھدایت کی کہ سندھ کے اندرون اضلاع میں پارٹی کے کام اور بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں