نیو کراچی ندی کے قریب واٹربورڈ کی اہم لائن سے غیرقانونی کنکشن لینے کی کوشش ناکام بنادی

پیر 16 ستمبر 2019 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسد اللہ خان کی ہدایت پر واٹربورڈ عملے نے پانی چوروں کیخلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے نیو کراچی ندی کے قریب واٹربورڈ کی اہم لائن سے غیرقانونی کنکشن لینے کی کوشش ناکام بنادی ،ملزمان 84انچ قطر کی لائن سے کنکشن لے کر ڈسٹرکٹ ویسٹ و سینٹرل کے مکینوں کے حصے کا پانی چوری کرنا چاہتے تھے، ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے ڈسکنکشن اسکوارڈ اور انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کو شہر بھر میں پانی چوروں کیخلاف کارروائی مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ، تفصیلات کے مطابق واٹربورڈکے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسداللہ خان کو شہریوں کی جانب سے اطلاع ملی تھی کہ ملیر ندی میںانڈسٹریل ایرایا کے قریب چند افراد واٹربورڈ کی لائن سے غیرقانونی کنکشن لے رہے ہیں ،اس اطلاع پر ایم ڈی واٹربورڈ نے واٹربورڈ کے چیف انجینئر بلک ظفرپلیجو، ڈائریکٹر انفورسمنٹ تابش رضا حسنین کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں جس پر چیف انجینئر بلک، ڈائریکٹرانفورسمنٹ اور دیگر افسران نے عملے کے ساتھ نیوکراچی ندی میں چھاپہ مار کر واٹربورڈ کی اہم 84انچ قطر کی پانی کی لائن سے غیرقانونی کنکشن لینے کی کوشش ناکام بنادی ،ملزمان نے واٹربورڈکی لائن سے غیرقانونی کنکشن لینے کیلئے کھدائی مکمل کرلی تھی جبکہ مذکورہ لائن سے کنکشن لینے کیلئے اسے نقصان پہنچایا جارہا تھا ،واٹربورڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کام رکوادیا جس پر ملزمان اپنے متعدد ساتھیوں کو لے آئے ،اس موقع پر جمع ہونے والے مجمع نے واٹربورڈ کی ٹیم کوڈرانے دھمکانے کی کوشش کی تاہم واٹربورڈ کی ٹیم نے پسپائی اختیار نہیں کی بعدازاں مقامی تھانہ کی پولیس کو آتا دیکھ کر ملزمان فرار ہوگئے،واضح رہے کہ ملزمان واٹربورڈ کی لائن سے 4انچ کا کنکشن لے کر انڈسٹریز کیلئے ڈسٹرکٹ ویسٹ اور سینٹرکے مکینوں کے حصے کا پانی چور ی کرنے کی کوشش کررہے تھے ،واٹربورڈ کے افسران نے متعلقہ تھانہ میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست جمع کرادی ہے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،دریں اثنا ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ شہر بھر میں پانی چوروں کیخلا ف کارروائی مزید تیز کی جائے اور پانی چوروںکو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں