بلدیہ وسطی کے خلاف ایک بار پھر سازشیں شروع کردی گئیں

ایسے اوچھے ہتکنڈوں سے عوامی خدمت سے نہیں روکا جاسکتا، چیئرمین بلدیہ وسطیٰ ریحان ہاشمی

پیر 16 ستمبر 2019 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) بلدیہ ضلع وسطی کے خلاف ایک بار پھر سازشیں شروع کردی گئیںتازہ ترین اطلاعات کے مطابق واٹر پمپ تا سولہ نمبر ہسپتال چورنگی تک جانے والی سڑک بری طرح سے سیوریج کے پانی سے بھر چکی ہے جس کی وجہ درحقیقت یہ معلوم ہوئی ہے کہ راتوں رات برساتی نالے پر رکھی جانے والی سیمنٹ سلیبوں کو توڑ دیا گیا ہے اور نالے کے اندر ایک بار پھر بے تحاشہ مٹی، ملبہ اور تھیلیاں ڈال دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سینٹرل انتظامیہ کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کی اس سازش کی چیئرمین ریحان ہاشمی نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی خدمت اور سہولتوں کی فراہمی کا مشن ہرگز ایسے اوچھے ہتکنڈوں سے نہیں روکا جاسکتا اور ہم اپنے لوگوں کے لئے ہر کڑوا گھونٹ ہنس کر پیتے رہیں گے۔ ریحان ہاشمی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے شرپسند عناصر پر نگاہ رکھیں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں