cحکومت سندھ کو بھی کراچی کے کچرے کا خیال آ ہی گیا

kوزیر بلدیات کا شہر قائد میں صفائی مہم چلانے کا اعلان

پیر 16 ستمبر 2019 23:55

۰کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2019ء) حکومت سندھ کو بھی کراچی کے کچرے کا خیال آ ہی گیا۔وزیر بلدیات سندھ نے شہر قائد میں صفائی مہم چلانے کا اعلان کردیا۔اکیس ستمبر سیصاف ستھرا کراچی مہم شروع کی جائیگی۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں علی زیدی اپنی مہم روک دیں،سندھ حکومت شہر صاف کر کے دکھائے گی۔مزید جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔

کراچی میں کچرے کی صفائی کے لیئے ایک اور مہم کا اعلان۔

(جاری ہے)

وفاق کے بعد سندھ حکومت نے بھی شہر قائد میں صفائی مہم چلانے کا اعلان کردیا۔وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران شہر کو کچرے سے صاف کیا جائیگا۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے علی زیدی کی صفائی مہم کو ڈرامے بازی قرار دیا اور کہا کہ علی زیدی اب اپنی مہم روک دیں، سندھ حکومت شہر صاف کر کے دکھائے گی۔سندھ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ 12 سے 13 ہزار ٹن یومیہ کچرا اٹھایا جا رہا ہے، مہم کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر عارضی جی ٹی ایس بھی بنائے جائیں گے ، جنہیں کچرا صاف ہونے کے بعد ختم کر دیا جائے گا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں