میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے جنرل سیکریٹری ملک نواز کی ایم ڈی سولڈ ویسٹ سے ملاقات

فیصد اضافی الائونس ،سیالکوٹ کنونشین اور حج بیت اللهکی سہولتوں کی فراہمی پر بات چیت ، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

بدھ 18 ستمبر 2019 00:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے جنرل سیکریٹری ملک نواز نے ایم ڈی سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نے ڈاکٹر اے ڈی سنجنانی سے ملاقات کرکے انہیں وعدے کے مطابق 25فیصد اضافی الائونس ،مریم آباد /سیالکوٹ کنونیشن میں مسیحی ملازمین کو بھیجنے اور مسلم ملازمین کو آئندہ سال حج بیت اللهکی سعادت کے لیے بھیجنے کے فارمولے کو طے کرنے پر بات چیت کی گئی ۔

اس موقع پر الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ سے ٹیلی فون پر مشاورت بھی کی گئی ہے ۔ایم ڈی سولڈ ویسٹ ڈاکٹر سنجنانی نے بتایا کہ وہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔سولڈ ویسٹ کی انتظامیہ حتی امکان اپنی کارکردگی انکو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ملازمین کے تعاون سے کوشاں ہیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

ملازمین کے تعاون کے بغیر یہ ناممکن عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں 4ماہ کا اضافی 25فیصد الائونس وعدے کے مطابق ادا کیا جائے گا ۔مریم آباد اور سیالکوٹ میں مزہبی زیارت پر جانے والے مسیحی ملازمین کو سرکاری خرچ پرف ایک ہفتے کے لئے بھیجا جائے گا ۔جبکہ حج کے سلسلے میں قواعد کے مطابق فارمولے کرکے بلدیہ جنوبی اور بلدیہ شرقی کے سولڈ ویسٹ میں کام کرنے والے مسلم آباد کو آئندہ سال قرعہ اندازی کے ذریعے بھیجا جائے گا ۔اس سلسلے میں بورڈ سے منظوری لی جارہی ہے ۔اس موقع پر ہفتہ وار چھٹی ہونے کے باوجود ایم ڈی سولڈویسٹ کو دفتر میں موجود ہونے پر اور مسائل ہمدردی سے سننے پر انکا شکریہ ادا کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں