ملک میں مزید مہنگائی کا عندیہ دینے والے بتائیں معاشی صورتحال بہتر کب ہوئی ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

اسٹیٹ بینک مہنگائی کا عندیہ دے رہی ہے ،غریبوں سے روٹی چھننے کی بجائے روٹی دینے کیلئے کام کیا جائے ،ثروت اعجاز قادری

بدھ 18 ستمبر 2019 00:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں مزید مہنگائی کا عندیہ دینے والے بتائیں معاشی صورتحال بہتر کب ہوئی ہے ،ٹیکسوں پر ٹیکس لگا کر غریبوں کا استحصال کیا جارہا ہے ،ملک کی معیشت کا پہیہ عدم استحکام کا شکار غریبوں پر مہنگائی کا بوجھ لادا جارہا ہے ،موجودہ حکومت غریبوں کے مسائل حل اور وسائل کی راہ ہموار کرنے میں بے بس ہے ،مہنگائی وبے روزگاری سے مجبور خودکشی کررہے ہیں اسٹیٹ بینک مہنگائی کا عندیہ دے رہی ہے ،غریبوں سے روٹی چھننے کی بجائے روٹی دینے کیلئے کام کیا جائے ،سستائی کو یقینی بناناکر غریبوں کو جینے کا حق دیا جائے ،کشمیر یوں پر مظالم پر آواز نہ اٹھانے والے ممالک خودمظلومیت کا رونا روہے ہیں ،سعودیہ تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہیں مگر یہ حملہ ادھر سے ہی ہوا ہے جو سعودیہ کی تنصیبات پر مکمل قابض ہونا چاہتے ہیں ،اسلامی ممالک متحد نہ ہوئے تو شام ،عراق ،افغانستان لیبیا جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہائوس پر عمائدین شہر سے ملاقات میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ قائد کے خوبصورت شہر کراچی کو نہ جانے کس کی نظر لگ گئی جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی جمع ہے ،عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے ایوانوں میں بیٹھے سیاست چمکا رہے ہیں ،عوام شہر قائد کو چمکتا دمکتا ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں مگر حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے کراچی کو موہنجو دوڑو بنادیا ہے ،وفاق وصوبائی اور شہری حکومت اپنی نیت اچھی کرلیں تو کام کراچی کے مسائل حل ہوجائینگے ،عوام بیوقوف نہیں ہیں وہ سب سمجھتے ہیں کراچی کے ساتھ کس طرح کا کھیل کھیلا جارہا ہے ،کراچی ملک کو 70فیصد ریونیو دینے والا شہر آج بے بسی کا منظر پیش کررہا ہے ،ترقیاتی کام کی آڑ میں پورے شہر کو اُجاڑ کر رکھا ہوا ہے ترقی کاموں کیلئے کوئی پلاننگ نہیں کی گئی ،انہوں کا کہنا تھا کہرینجرز وپولیس نے کراچی کو امن اور جرائم وکرائم کی کمر توڑ کر شہر کی روشنیاں بحال اور بہتر امن فراہم کیا ،مگر شہر قائد کے دعویداروں کراچی کی روشنیوں کو ناقص پالیسیوں کے ذریعے مدھم کررکھا ہے ،عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے متعلقہ ادارے کراچی سے کچرے ڈھیر صاف اور سیوریج وٹوٹی پھوٹی سڑکو ں کے سسٹم کو بہتر بنائیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں