ضلع وسطی کی بہاریں پھر سے لوٹ آئیں ہیں، چیئرمین ریحان ہاشمی

بدھ 18 ستمبر 2019 00:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کی بہاریں پھر سے لوٹانے کا عزم کیا ہے۔ریحان ہاشمی اور معروف ٹی وی اینکر شائستہ لودھی نے نارتھ ناظم آباد میں واقع مشہور خواتین پارک کی ازسر نو تزیئن و آرائش کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے نہایت جوش وخروش کے ساتھ پارک کی دوبارہ بحالی کو سراہتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی کو مبارک باد پیش کی ۔

(جاری ہے)

شائستہ لودھی نے ضلع وسطی میں پارکوں کی ازسرنو بحالی کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ضلع وسطی کی انتظامیہ اپنے لوگوں بالخصوص خواتین کے لئے انقلابی اقدامات پر عمل پیرا نظر آتی ہے جو کہ قابل تحسین ہے ۔چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے کہا کہ پورے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں شجر کاری، صفائی و بحالی پارکس کے مشن میں فنکار برادری کی شمولیت اس بات کا عین ثبوت ہے کہ بلدیہ وسطی انتظامیہ کا سفر ترقی درست سمت کی جانب گامزن ہے ۔ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ کسی بھی طرح کی صوبائی مدد کے بنا حق پرست بلدیاتی نمائندگان ترقی کا یہ سفر جاری و ساری رکھیں گے اور اپنے لوگوں کو سہولت و ریلیف پہنچانے کے لئے تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں