سجن یونین بلدیہ جنوبی میں ہونے والی بے قاعدگیوں ،بدعنوانیوں کو بے نقاب کرے گی، صدر سجن یونین کے ایم سی

ملازمین کے اعتماد میں پورے اترنے کی کوشش کریں گے بلدیہ جنوبی کے عہدیداروں سے سیدذوالفقارشاہ کا خطاب

بدھ 18 ستمبر 2019 00:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) سجن یونین بلدیہ جنوبی کراچی کے ملازمین کی توقعات پر پورا اترے گی ۔بلدیہ جنوبی کراچی میں ہونے والی بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کو بے نقاب کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار سجن یونین (سی بی اے )کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے بلدیہ جنوبی کراچی کے ملازمین سے بات چیت کے دوران کیا ۔

سجن یونین بلدیہ جنوبی کے رہنمائوں شکیل احمد ،غلام حسین شاہ ،بنارس جدون ،محمد شہزاد ،حافظ عبدالرحمن ،پھول محمد خان ،عباس احمد ،محمد امین ،رضا شاہ ،عباس علی ،عبداللهخان ،سلیم مسیح ،بلال حسین ،دانش عباس اور دیگر نے انہیں ملازمین کی جانب سے بلدیہ جنوبی میں فعال اور عملی کردار ادا کرنے کی درخواست سے آگاہ کیا اور انہیں بلدیہ جنوبی میں ہونے والی بدعنوانیوں ،بے قاعدگیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی پسند نا پسند پرٹرانسفر پوسٹنگ کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی من مانی میں حصہ نہ لینے والے ملازمین کو ڈیوٹیوں سے غیر قانونی طور پر معطل کیا جارہا ہے ۔ٹرانسفر پوسٹنگ پرموشن کے لیے عوامی نمائندے بشمول چیئرمین بلدیہ جنوبی میونسپل کمشنر کو شدید دبائو ڈال کر غیر قانونی احکا مات جاری کروارہے ہیں ۔چیئرمین بلدیہ جنوبی کراچی کے چہیتے وائس چیئرمین محمودہاشم ،انور فوجی ،عرفان علی فرید ،حمید جت ،ابراہیم گل نے بھتہ خوری کا بازار گرم کررکھا ہے ۔

اس سلسلے میں تمام شواہد کاغذی شواہد ،ویڈیوریکارڈنگ اورٹیلی فونک ریکارڈنگ کاجائزہ لیکر لیگل ٹیم کی مدد سے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا ۔انہوں نے صوبائی وزیربلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلدیہ جنوبی میں ہونے والی بے قاعدگیوں ،بدعنوانیوں کا نوٹس لیں اور میونسپل کمشنرسائوتھ کو دبائو ڈال کر غیر قانونی احکامات جاری کرنے کا نوٹس بھی لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں