سندھ حکومت بھی صفائی مہم کیلئے میدان میں

سندھ ناصر حسین شاہ کا کراچی میں صفائی مہم چلانے کا اعلان

بدھ 18 ستمبر 2019 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت بھی صفائی مہم کیلئے میدان میں آگئی، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی میں صفائی مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو ساتھ مل کر اس مہم میں حصہ ڈالنا ہوگاصفائی مہم کو کامیاب کرنے کے لئے تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں صفائی مہم کو سیاست کی نظر نہیں ہونے دینگیجو بھی صفائی مہم میں مشکلات پہدا کریگا وہ شہر اور عوام کے لئے مشکلات پیدا کریگا تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ کی زیرِ صدارت صفائی مہم سے متعلق اہم اجلاس ہوا، وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی، کمشنر کراچی افتخارشلوانی، سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ، ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایم سیز کے چیئرمین، بلدیاتی نمائندے اورکنٹونمنٹ ایریاز کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں صفائی مہم کے کے حوالے سے بات چیت کی گئی، بعد ازاں وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صفائی مہم میں کے ایم سی کی بھی نمائندگی ہے میئر کراچی اس مہم مکمل حمایت کررہے ہیں 12 ہزار ٹن کچرا لینڈ فل سائیڈ پہنچایا جارہا ہے اس کو مذید بہتر کیا جائے گاحالیہ بارشوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی مرمت کا کام بھی شروع کیا جائے گاتمام اداروں کو بلانے کا مقصد سب کو ساتھ لیکر چلنا ہیتمام بلدیاتی نمائندوں اور متعلقہ اداروں کو صفائی مہم میں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کیدوران تمام ڈی ایم سیز کے چیئرمینز کا کردار انتہائی اہم ہییہ مہم ایک مہینے کی نہیں ہے ایک مہینے میں بیک لاگ میں کمی لانا ہیعارضی جی ٹی ایس قائم کئے جائیں گے صفائی کے بعد یہ جی ٹی ایس ختم کردیئے جائیں گیاس مہم میں یوسی ناظمین کو بھی شامل کریں گیڈی ایم سیز کو اپنا مکمل رول ادا کرنا پڑے گاناصر شاہ نیمزید کہا کہ بارشوں سے خراب ہونے والی سڑکوں پر کام شروع کررہے ہیں نکاسی کی لائنوں میں جہاں بھی مسئلے ہیں ان کو سب سے پہلے ان کو بہتر کیاجائے گالائٹوں کی تزئین و آرائیش کا کام بھی شروع کیا جارہا ہیسندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کو مذید بہتر کیا جائے گافنڈز کیشکایات ہیں اسی کے ازالے کے لئے آج سب جمع ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین صاحبان مکمل بااختیار ہیں ڈپٹی کمشنرز کو 5 کروڑ دیئے گئے ہیں144 نافذ کریں گے جو کچرا روڈ پر پھیلایا جاتا ہیمیئر صاحب ملک سے باہر ہیں انکے نمائندہ موجود تھیمیئر کراچی نے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہیسب کی نیت صاف ہے اس کو متنازع نہ بنایا جائیکسی کی کوئی تجویز ہے ہمیں بتائے ہم اس تجویز پر عمل کریں گیناصر شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے مہم شروع کی اس مہم کی خوش نیتی پر شک نہیں کرنا چاہئے انکی کوشش بہت اچھی تھی سی ایم سندھ کی کارکردگی بہترین ہیمراد علی شاہ اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی آنکھوں کو کھٹکتے رہتے ہیں مراد علی شاہ ہی سندھ کے وزیر اعلی ہیں اور 2023 تک رہیں گے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں