کے سی سی اے زون VII ٹی-20 لیگ کرکٹ' شالیمار اور شاہی باغ شاندار فتوحات

بدھ 18 ستمبر 2019 22:58

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) کے سی سی اے زون VII کے زیرِ اہتمام کے سی سی زون 7 ٹی- 20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی روز ناظم آباد جیم خانہ انوبھائی کرکٹ گرائونڈ پر شالیمار کرکٹ کلب نے مدمقابل التاج اسپورٹس باآسانی102 رنزنجبکہ شاہی باغ کرکٹ کلب نے پیرامائونٹ سی سی یکطرفہ مقابلے میں8 وکٹوں سے زیر کرکے اپنے کھاتے میں پورے ہوپوائنٹس جمع کرا لئے۔

کھیلے گئے پہلے میچ میں شالیمار سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اورز میں 230 رنز کا قابل ِ بڑا ہندسہ اسکور بورڈ کی ذینت بنایا باصلاحیت انڈر 19 اوپنر احند عبدالمالک نے جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے 44 گیندوں پر نصف سینچری 64 رنز میں 10مرتبہ گیند کو بائونڈری کی سیر کرائی جبکہ 2 بلندوبالا چھکے بھی لگائے، ایم طلحہ نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست نصف سینچری 55 رنز 30 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کو مدد سے بنائے، انس رضا نے 48 رنز کی خوبصورت باری میں 36 گیندیں کیھلیں اور 5 چوکے اور 2 چھکے لگائے، اعجاز احمد نے 45 رنز کی ناٹ آئوٹ باری میں5 چوکے لگائے۔

(جاری ہے)

حیات الدین نے ایک وکٹ لی۔ جوابی بیٹنگ میں التاج اسپورٹس کی ٹیم حریف شالیمار سی سی بولروںکی عمدہ اور نپی تلی بولنگ آگے پوری ٹیم 13 اورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ذوہیب آفریدی نے مزاحمت کرتے ہوئے 49 رنز کی جارحانہ اننگ میں صرف 22 گیندوں کا سامنا کیا اور 6 چوکے اور 2 چھے بھی لگائے، محمد افضل نے 21 رنز میں 2 جھکے اور ایک چوکا لگایا،حیات الدین نے 14 رنز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا ان تینوں کے علاوہ التاج اسپورٹس کا کوئی اور بیٹسمین دویرے ہندسہ کو بھی پار نہ کرسکا۔

آف اسپنر جنید بھٹی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئی23 رنز کے عوض 4 بیٹسمینوں کو میدان سے رخصتی کا پروانہ تھمایا، میڈیم پیسر الرائونڈر ایم طلحہ نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظایرہ کیا اور 39 رنز کے عوض 2 قیمیتی وکٹ حاصل کیں۔ن دوسرے میچ میں شاہی باغ سی سی نے پیرامائونٹ سی سی کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ پیرامائونٹ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 10 اوررز میں 98 رنز پر زمیں بوس ہوگئی۔

انس عثمان 21 رنز میں ایک چوکا اور اظہر شیخ 4 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بناکر کچھ مزاحمت کرسکے۔ پیسر عبداللہ مقدم نے عمدہ اسپیل کرتے ہوئے 21 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، اسپنرز محمد افضل نے 13، سعد بن یوسف نے 14 اور پیسر عمر گزار نی19 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میں شاہی باغ کرکٹ کلب نے مطلوبہ حدف 95 رنز 11 اورز میں 2 وکٹیں کھوکر حاصل لیا۔

اوپنر حمزہ محسن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مددد سے 4 رنز بنائے اور ایک رن کی کمی سے نصف سینچری بنانے سے محروم رہے جبکہ شرجیل نے 28 گیندوں پر 3چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 32 رنز بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔دونوں کے درمیان 80 رنز کی شاندار اوپنگ شراکت بھی قائم ہوئی۔ مزکورہ میچیز کو امپائررز ناصر قریشی اور جیند افضل نے سپروائرز کیا جبکہ آفیشل اسکورر شہروز خان تھے۔ن

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں