سعید غنی سندھ کی عوام کے زخموں ہر نمک چھڑکنے کا کام کررہے ہیں ،ارسلان تاج گھمن

بدھ 18 ستمبر 2019 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ سعید غنی سندھ کی عوام کے زخموں ہر نمک چھڑکنے کا کام کررہے ہیں سعید غنی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ صحت میں ناکامیوں پر وزیر صحت سے استعفیٰ کا مطالبہ کریں صوبائی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر انکوائری رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے حکومت اور انتظامیہ اپنی غلطی اور ناکامی کا اعتراف کرنے کی بجائ متاثرین کو قصور وار ٹھرادیا گیا ہے جو کہ سندھ حکومت کے لیے شرم کا مقام ہے اگر 40 روز قبل ویکسین مل جاتی تو بچہ اس نہج پر نہیں پہچتا سندھ حکومت کی 10 دن کی کارکردگی میں 17 لاشیں سندھ کو مل چکی ہیں سعید غنی سندھ کی عوام کیساتھ مذاق کرنا بند کریں اگر ذہنی غلام وزرائ میں ہمت ہے تو وزیر صحت سے استعفیٰ کا مطالبہ کریں محکمہ صحت میں ایک ناتجربیکار شخص کو وزارت پر بٹھاکر محکمے اور سندھ کی عوام کو خوار کیا جارہا ہے لاڑکانہ میں ایڈًز ویکسین کی کمی اور نمرتہ کا واقعہ بلاول کا اپنے حلقے سے غیر سنجیدگی کی مثال ہے بلاول کو اپنے حلقے کے علاوہ پوری دنیا کا درد نظر آجاتا ہے سندھ بھر میں پیپلزپارٹی کی بیڈ گورننس کی اعلیٰ مثال صوبے ہر سیاہ دھبا ہے تحریک انصاف سندھیوں کے ساتھ ناانصافی پر جدوجہد کرتی رہے گی۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں