ایم ڈی اسد اللہ نے پانی چوری کے الزام میں انجینئر کو برطرف کردیا

بدھ 18 ستمبر 2019 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) واٹراینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو ایس بی) کے ایم ڈی اسد اللہ نے پانی چوری کے الزام میں انجینئر کو برطرف کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد انجینئر سعید شیخ کو پانی چوری کا الزام لگنے پر برطرف کردیا۔ تحقیقات میں واٹر بورڈ کا انجینئر نہ صرف قصوروار نکلا بلکہ اٴْس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی کی جانب سے سعید شیخ کی برطرفی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا، اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی اور کراچی قیادت کے 16 جولائی کو ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ سے اہم مٹینگ کی تھی جس میں انہوں نے انجینئر پر پانی چوری کا الزام عائد کیا تھا۔تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سیعد شیخ اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا کر پانی چوری کر کے اٴْسے فروخت کررہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں