شہرقائدمیں ڈینگی وبائی صورت اختیارکرگیا،جب تک کچرااورسڑکوں پرکھڑاپانی صاف نہیں ہوگاڈینگی کنٹرول نہیں کیاجاسکتا، طبی ماہرین

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) شہرقائدمیں ڈینگی وبائی صورت اختیارکرگیا،جب تک کچرااورسڑکوں پرکھڑاپانی صاف نہیں ہوگاڈینگی کنٹرول نہیں کیاجاسکتا۔ماہرین نے خبردارکیاہے کہ رواں سال ڈینگی وائرس سے 8 متاثرہ افرادجاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 2008 سے زائدافرادڈینگی سے متاثرہوئے ہیں،95 فیصدکیسزصرف کراچی سے رپورٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ کاڈینگی پرووینشن اینڈکنٹرول پروگرام غیرفعال اوربلدیہ عظمی کراچی کی اسپرے مہم غیراعلانیہ طورپربندہوچکی ہے۔کراچی میں ڈینگی مچھرکے حملوں سی24 گھنٹوں کے دوران 48 افرادمتاثرہوئے،جبکہ رواں ماہ 575 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کیروسین آئل پانی میں ڈال دیاجائے توکافی حدتک ڈینگی کوقابوکیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں