عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے ھنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہی:جان محمد بلوچ

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے سیوریج کے بڑھتے ہوئے مسائل پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ،اجلاس میںوائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت ، میونسپل کمشنر عمران اسلم ،اراکین کونسل بلدیہ ملیر لالہ وحید الزمان ،لیاقت بلوچ ،فیصل بخاری، سپرنٹنڈنٹ انجینئرواٹر اینڈسیوریج بورڈ بلدیہ ملیر عثمان خاصخیلی، ایکس ای این ملیر زون شفیع محمد مگسی، ایکس ای این بن قاسم زون محمد دین شر، سپرنٹنڈنٹ انجینئر بی اینڈ آر نصراللہ میمن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا کہ عوام کو صحت و صفائی کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری ہیں بلدیہ ملیر کی تمام یوسیز میں 90 فیصد مسائل سیوریج کے ہیں جو کہ تشویش ناک حد تک بڑھ چکے ہیں جس کا فوری حل نہ نکالا گیا تو سیوریج کے مسائل پر قابو پانا انتہائی مشکل ہو جائے گا، سیوریج مسائل کی وجہ سے تمام یوسیز میں صفائی ستھرائی کے روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والے کام بہت ذیادہ متاثر ہو رہے ہیں، اراکین کونسل بلدیہ ملیر نے اجلاس میں شکایات کے انبار لگاتے ہوئے بتایا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈانتظامیہ بلدیہ ملیر سے تعاون نہیں کر رہا ، سیوریج لاینوں کی صفائی کیلئے راڈنگ سکنگ اور ونچنگ مشینیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں اور نہ ہی مین ہولوں کی ڈھکن فراہم کئے جارہے ہیں،جس کی وجہ سے سیوریج کے مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، مسلم آباد، فردوس کالونی معین آباد، صالح محمد گوٹھ ،مانسہرہ کالونی ،مجید کالونی اور دیگر کئی مقامات پر سیوریج کے مسائل اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ سیوریج کا پانی گھروں اور اسکولوں کے اندرداخل ہو چکا ہے ،سپرنٹنڈنٹ ا نجینئرواٹر اینڈسیوریج بورڈ نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی آبادی اور سیوریج کی چھوٹے سائز کی لائنوں کی وجہ سے سیوریج کے مسائل کا سامنا ہے جس کے حل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،سپرنٹنڈنٹ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ سے سیوریج مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ بلدیہ ملیر سے اپنا فوکل پر سن تعینات کرنے کی سفارش بھی کی، چیئرمین بلدیہ ملیر نے سپرنٹنڈ نٹ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیوریج مسائل سے متعلقہ مشینری کی ترسیل کیلئے شیڈول بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں