کشمیر کے معاملے پر دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے کشمیر یوں پر مظالم کا خاتمہ جلد ہوگا ، سدرہ عمران

جمعہ ستمبر 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران کی واشنگٹن میں آمریکن سینیٹرز کے وفد سے ملاقات ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور دیگر معاملات پر گفتگو سدرہ عمران نے مسئلہ کشمیر پر سینیٹرز کے وفد کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے لوگوں کو گھروں میں محسور کرکے ان کے بنیادی حقوق سلب کیے گئے ہیں بچے اسکول نہیں جاسکتے جبکہ صحافیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے کشمیر کے معاملے پر دنیا بھر میں انسانیت کا درد رکھنے والے طبقے میں ایک تشویش کی لہر پائی جاتی ہے متحد ہوکر کشمیر میں جاری مظالم کو جلد ختم کیا جاسکتا ہے سدرہ عمران کی سینیٹرز سے پاکستان آمریکہ کے تجارتی تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئے ٹی کے شعبے میں پاکستان کے پاس بہت ٹیلنٹ موجود ہے جو دنیا بھر میں خد کو منوا چکے ہیں خواتین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین جو ملک میں اپنے چھوٹے چھوٹے کاروبار کررہے ہیں ان کی حوصلاافزائی کے لیے مشترکہ کوئی پروگرام لایا جائے جس سے ان عورتوں کی مدد ہوسکے ۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments