کراچی: ملیر راشدی گوٹھ سے لاپتہ ہونیوالی 2سگی بہنوں کا12روز گزر جانے کے باوجود سراغ نہ مل

جمعہ 20 ستمبر 2019 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) کراچی کے علاقے ملیر راشدی گوٹھ سے لاپتہ ہونیوالی 2سگی بہنوں کا12روز گزر جانے کے باوجود سراغ نہ مل سکا۔ عاصمہ اور عائشہ رواں ماہ کی 8 تاریخ کو لاپتہ ہوئیں۔کراچی کے علاقے ملیر راشدی گوٹھ سے لاپتہ ہونے والی دو سگی بہنوں کا بارہ روز گزر جانے کے باوجود سراغ نہ مل سکا۔ والدہ رانی بی بی کا کہنا ہے کہ میں کسی کام سے باہر گئی تھی گھر واپس آکر دیکھا تو بیٹیاں گھر پر موجود نہیں تھیں۔

(جاری ہے)

عاصمہ اور عائشہ رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو لاپتہ ہوئیں۔ گمشدگی کی رپورٹ ملیر کینٹ تھانے میں درج ہے۔لڑکیوں کے بھائی عباس کا کہنا ہے کہ کئی روز گزر جانے کے باوجود پولیس لڑکیوں کے موبائل کی لوکیشن بھی حاصل نہیں کرسکی۔ اپنی مدد آپ کے تحت ہر ممکن مقام پر تلاش کرچکے ہیں۔ پولیس تعاون نہیں کررہی۔ پولیس حکام کاکہناہے کہ بظاہر یہی لگتا ہے کہ دونوں لڑکیاں اپنی مرضی سے گئی ہیں۔ دونوں لڑکیوں کی عمریں سترہ اور اٹھارہ سال کے درمیان ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں