وزیر بلدیات سندھ کی میئر کراچی سے ان کے کیمپ آفس میں ملاقات ، صورت حال اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جمعہ کی شام میئر کراچی وسیم اختر سے ان کے کیمپ آفس میں ملاقات کی اور شہر کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے اس موقع پر وزیر بلدیات کو یقین دلایا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے کام اور ترقی میں بلدیہ عظمی کراچی ہرممکن تعاون کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے شہر کی صفائی کے حوالے سے جو مہم شروع کی جا رہی ہے کے ایم سی اس میں مکمل تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی صفائی اور ترقی کے لئے جو بھی کام کرے گا اس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے میئر کراچی وسیم اختر کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باہمی تعاون کے ذریعے ہی شہریوں کے مسائل حل کر سکتے ہیں، شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مشترکہ کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں