پیپلزپارٹی کے تحت شہید میرمرتضی بھٹو کے 23 ویں یومِ شہادت پرتعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا

شہید ذوالفقارعلی بھٹو شہید میرمرتضی بھٹو شہید بے نظیربھٹو ہم میں موجود نہیں لیکن ان کی سیاست فکر وعمل اور نظریہ آج بھی قابل تقلید ہے،مقررین کا خطاب

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے تحت شہید میرمرتضی بھٹو کے 23 ویں یومِ شہادت پرتعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا،پیپلزپارٹی کیرہنماں کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے عوام کے جمہوری و انسانی حقوق کے لیئے شہادتوں کی تاریخ رقم کی ہے شہید مرتضی بھٹو کی زندگی آمریت کے خلاف بحالی جمہوریت اوراستحصالی نظام کے خلاف جدوجہد سے عبارت ہے،بلاول بھٹو کی قیادت میں جمہوریت کی بالا دستی کے لییجدوجہد جاری رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی،نائب صدرراشدربانی،کراچی کے سکریٹری جنرل جاوید ناگوری دیگرہنمائوں حبیب الدین جنیدی،مرزا مقبول،آصف خان،عابدستی،خالد لطیف،خلیل ہوت،اقبال ساند،اسلم سموں،لالہ رحیم،پی پی آزاد کشمیرسندھ کے صدرسردارفیصل،ظفراقبال،دل محمد،یاسمین بٹ دیگرنے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت پیپلزسیکریٹریٹ میں شہید میرمرتضی بھٹو کے 23 ویں یوم شہادت پرمنعقدہ تعزیتی اجتماع میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرشہید میرمرتضی بھٹو اورپیپلزپارٹی کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اورشہداء جمہوریت کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ شہید میر مرتضی بھٹو کو جنرل ضیا کی آمریت کے خلاف جدوجہد کرنے کی پاداش میں آمریتی قوتوں کے ہاتھوں کئی مصائب وآلام کا سامنا کرنا پڑا،انہوں نے کہا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو شہید میرمرتضی بھٹو شہید بے نظیربھٹو ہم میں موجود نہیں لیکن ان کی سیاست فکر وعمل اور نظریہ آج بھی قابل تقلید ہے،شہید قائدین کے نظریہ پر عمل پیرا ہوکر قوم موجودہ عوام دشمن مفادپرست حکمرانوں سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔

اس موقع پراس عزم کا اظہارکیا گیاکہ پیپلز پارٹی عوام کے جمہوری و انسانی حقوق کے لیئے بلاخوف و خطر جدوجہد کرتی رہے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں