کمشنر کراچی کی زید صدارت نیشنل اسٹیڈیم میں اجلاس ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

جمعہ ستمبر 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی صدارت میںنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں منعقدہ سیریز کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے انتظٓات کئے جائیں گے ۔ پاکستان رینجرز پولیس اور دیگر قانوین نافذکرنے والے اداروں کے افسران نے اجلاس کو یقین دلایا کہ کراچی میں کرکٹ سیریز کے انعقاد کے موقع پرفول پروف سیکورٹی فراہہم کی جائے گی ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شرقی احمد علی صدیقی، ڈی آئی جی شرقی عامر فاروقی ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمایندئے اور جزل میجنر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان ، پاکستان رینجرز اور شہری و بلدیاتی اداروں کے سینئر افسران اور دیگر نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتا یا گیا کہ میچ کے انعقاد کے ابتدائی نتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا انعقاد کراچی کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے ۔

سیریز کو کامیاب بنانے اور یاد گار بنانے کے لیئے ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی طرح سیریز کے موقع پرشہر کو زیادہ سے زیادہ سجانے کی کوشش کی جائے گی کر کٹ کے شائقین کی دلچسپی کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں کرکٹ کے کھلاڑیوں اور ممتاز شخصیات کی شرکت سے پاکستان سری لنکا کر کٹ جشن پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کو کرکٹ شہر کا درجہ دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ سیریز کے انعقادے کراچی کو کرکٹ کو فروغ ملے اورکراچی کو کرکٹ سٹی بنانے کی کوششوں میں مدد ملے گی دنیا بھر میں کراچی کی کرکٹ سے محبت کا پیغام پھیلے گا اور یہ پیغام بھی پھیلے گا کہ کراچی پر امن شہر ہے ۔ اور یہاں کے شہریوں کو کرکٹ کے لطف سے مستفید ہونے کے لئے یہاں زیادہ سے زیادہ کرکٹ ہونی چاہئے ۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments