کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں

ٖ7ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا

جمعہ ستمبر 23:51

ک کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکی7ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کی ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکی7ملزمان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی گلستان جوہر،مبینہ ٹائون،کورنگی،لیاری میں کی گئی، گرفتار ملزمان بھتہ خوری، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں،ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے، ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔#

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments