پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے میجر عدیل شاہدزیدی کو کراچی میں سپرد خاک کردیاگیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) پاک افغان سرحدی علاقے مہمند میں گذشتہ روز شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدیل شاہدزیدی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کراچی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق میجر عدیل شاہدزیدی کی نماز جنازہ ہفتہ کو کراچی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں وزیر اعلی سندھ، کور کمانڈر کراچی اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بعدازاںمیجر عدیل شاہد زیدی کو کراچی کے مقامی قبرستان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔شہید میجر عدیل شاہد نے شہید کی بیوہ سے شادی کی، دو جڑواں بیٹیاں بھی ہیں شہید میجر عدیل نے سوگواران میں تین بیٹیاں اور بیوہ چھوڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کچھ سال قبل شہید کیپٹن کی بیوہ سے دوسری شادی کی تھی جن سے ان کی جڑواں بچیاں ہیں جن کی عمر ڈیرھ سال ہے۔

واضح رہے کہ میجر عدیل شاہد جمعہ کوضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔ان کے ہمراہ پاک فوج کا سپاہی فراز بھی شہید ہوا تھا۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف پاک فوج کے اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں