جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی جانب سے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ٹرین مارچ کا اعلان

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:53

کراچی /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی جانب سے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یکجہتی جونا گڑھ ٹرین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے سلسلے میں 23ستمبر کو دوپہر دو بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے صدر اقبال ساند اور جنرل سیکرٹری عبد العزیز عرب سمیت دیگر عہدیداران خطاب کریں گے۔ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے میڈیا سیل سے جاری اعلامیے کے مطابق 24ستمبر کو اقوام متحدہ کے اسلام آباد دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ جس میں جونا گڑھ اسٹیٹ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اپنا ریکارڈ جمع کرایا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں