لینڈ فل سائیٹ پر کچر اوسطاّ 14 ہزار ٹن سے زائد مقدار میں روزانہ منتقل کیا جا رہا ہے، ایم ڈی آصف اکرام

پیر 23 ستمبر 2019 23:42

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ آصف اکرام نے کہا ہے کہ کلین مائی کراچی مہم کے دوران تمام محکموں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن میں ہیں، ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی دونوں لینڈ فل سائیٹس پر کچر اوسطاّ 14 ہزار ٹن سے زائد مقدار میں روزانہ منتقل کیا جا رہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے لینڈ فل سائیٹ جام چاکرو، گوند پاس اور جی ٹی ایس کا تفصیلی دورہ کرنے کے موقع پر کہی۔

دریں اثناء انہوں نے ضلع جنوبی اور ضلع شرقی کے علاقوں کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن نثار سومرو، ڈائریکٹر جی ٹی ایس علی رضا ، چائنیز کمپنی کے نمائندے و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آصف اکرام نے دورے کے دوران لینڈ فل سائیٹس اورجی ٹی ایس کو مزید بہتر کرنے کے علاوہ چائنیز کمپنی کے افسران کو جی ٹی ایس نیٹ سے کور کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ فل سائیٹس کو سائنٹیفک طرز پر استوار کرنے کا عزم رکھتے ہیں تاکہ عوام کو مستقل ریلیف دیا جا سکے۔ آصف اکرام نے بتایا کہ کلین مائی کراچی مہم کے سلسلے میں ڈی سیز اور تمام اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن میں ہیں اور کچرا بروقت جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائیٹ منتقل کرنے کا کام انجام دیا جا رہا ہے، جلد شہر میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر نظر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں