لوگ اپنے عہدے سے نہیں بلکہ کردار و اخلاق سے بڑے آدمی بنتے ہیں،محمد حسین محنتی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ علم انسان کا زیور اور ترقی کرنے کی سیڑھی ہے۔ لوگ اپنے عہدے اور دنیاوی چمک دمک سے نہیں بلکہ اپنے کردار و اخلاق سے بڑے آدمی بنتے ہیں۔ جمعیت طلبہ عربیہ کا نسل نو کی کردار سازی کے لیے تعمیر سیرت کیمپ کا انعقاد قابل تحسین ہے۔

آگے بڑھنے کا جذبہ وجنون ہی انسان کو معاشرے کا قائد اور بڑا آدمی بناتا ہے۔ جمعیت طلبہ عربیہ کے نوجوان علم و عمل میں آگے بڑھ کر معاشرے میں مثالی نمونہ پیش کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کے شعبہ بزم قرآن کے تحت ایک روزہ تعمیر سیرت کیمپ برائے معماران سے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ قبل ازیں انہوں نے تعمیر سیرت کیمپ میں تقریر ۔

(جاری ہے)

تحریر، حسن قرات و نعت کے مقابلوں میں پوزیشن ہولڈر طلبہ میں شیلڈ و اسناد تقسیم بھی کیں۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، جمعیت طلبہ عربیہ کراچی کے منتظم حافظ اعجاز الحق ، صوبائی امین محمد افضل، مفتی معراج الدین و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔تعمیر سیرت کیمپ میں کراچی بھر سے مختلف مدارس میں پڑھنے والے طلبہ شریک تھے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ ہمارے لئے کردار سازی کیلئے آپؐ کی سیرت پاک ماڈل نمونہ ہے۔ جس کی دیانت و امانت، اخلاص اور کردار سازی کی دشمن بھی تعریف کرتے تھے۔انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنے، معاشرے کی اصلاح اور اچھا قائد بننے کیلئے سیرت النبیؐ کا مطالعہ کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں