چارجڈ پارکنگ مافیاکیخلاف گلوبل فائونڈیشن نے عدالت جانے کی تیاری کرلی

میئر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک ،کمشنر کراچی ،ڈپٹی کمشنر سائوتھ ،چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ سمیت دیگر کو قانونی نوٹس جاری کردیا ہے۔چیئرمین گلوبل فائونڈیشن

پیر 14 اکتوبر 2019 16:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) چارجڈ پارکنگ مافیاکیخلاف گلوبل فائونڈیشن نے عدالت جانے کی تیاری کرلی، گلوبل فائونڈیشن کے چیئرمین محمد احمد دائود نے ڈسٹرکٹ سائوتھ میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ اور من مانی فیس کی وصولی پر میئر کراچی وسیم اختر،کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر سائوتھ، چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ، ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ سائوتھ، ڈی آئی جی ٹریفک ، ڈی آئی جی سائوتھ پولیس اور میونسپل کمشنر سمیت دیگر کو ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ناصر رضوان خان اورایڈوکیٹ محمد ہاشم صدیقی کی قیادت میں 32وکلا پر مشتمل کمیٹی نے قانونی نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں چارجڈ پارکنگ مافیا عوام کیخلاف آپے سے باہر ہوگیا۔ معاہدے کی شدید خلاف ورزی کا مرتکب، مختلف علاقوں میں شہریوں سے من مانی پارکنگ فیس کی وصولی ،غیر پارکنگ ایریا سے بھی گاڑیاں اُٹھائی جانے لگی۔

(جاری ہے)

پرچیاں کاٹ کر سرکاری خزانے کو فائدے پہنچانے کے بجائے ذاتی مفاد میں بھاری رشوتیں وصول کی جارہی ہیں۔ گلوبل فائونڈیشن کے چیئرمین محمد احمد دائود کا کہناہے کہ موٹر سائیکل چارجڈ پارکنگ فیس کے ایم سی کی طرف سی05روپے جبکہ ڈی ایم سی کی طرف سے 10روپے رکھی گئی ہے لیکن چارجڈ پارکنگ مافیا شہریوں سے موٹر سائیکل کی فیس 20روپے وصول کررہی ہے جبکہ کار پارکنگ فیس 20روپے کے بجائے 30روپے سے 50روپے تک عوام سے وصول کی جارہی ہے۔

غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کا کاروبار اپنے عروج پر ہے، کے ایم سی اور ڈی ایم سی افسران نے قانونی اور غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کو آمدنی کا ذریعہ بنالیا ہے۔ سائوتھ زون میں شامل علاقے ایم اے جناح روڈ، کھارادر، صدر، کلفٹن، بولٹن مارکیٹ، ٹاور، جامع کلاتھ، گل پلازہ، سول ہسپتال سمیت تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں اور ہسپتالوں کے باہر پارکنگ مافیا قابض ہوچکے ہیں جسکے باعث بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا ہے ۔

شہریوں سے پارکنگ کے نام پر کی جانے والی لوٹ مار پر چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ، ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ سائوتھ سمیت پولیس نے بھی خاموشی اختیار کرلی ہے۔ چارجڈ پارکنگ نہ دینے پر پارکنگ مافیا کی جانب سے شہریوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں چیئرمین گلوبل فائونڈیشن محمد احمد دائود کی آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر اورآل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا سے ملاقات ہوئی جسمیں تاجر رہنما ئوںنے کہا ہے کہ سائوتھ زون میں شامل تمام علاقوں سے غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، ہسپتالوں سے چارجڈ پارکنگ فیس کا خاتمہ کیا جائے اور چارجڈ پارکنگ کے ٹھیکیداروں کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ عوام سے قانونی مختص کی گئی فیس وصول کرے جبکہ زیادہ فیس وصول کرنے والوں کیخلاف فوری کاروائی کی جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں