الخدمت کے تحت ڈینگی وچکن گونیا سے بچاؤ کیلئے میٹرک وانٹربورڈزکراچی میں اسپرے

دفاتر کے مختلف حصوں میں الخدمت رضاکاروں نے اسپرے کیا ،بورڈزملازمین کا اسپرے کرائے جانے کا خیرمقدم

پیر 14 اکتوبر 2019 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) الخدمت کی جانب سے شہر میں سب سے بڑی فیو میگیشن مہم جاری ہے ۔اہم مقامات اورشہر کے مختلف علاقوں میں اسپرے کے بعد ڈینگی ،چکن گونیااور ملیریا سے بچاؤ کیلئے میٹرک اور انٹر بورڈ کر اچی میں بھی اسپرے کیا گیا ۔الخدمت کے رضاکاروںنے بورڈ زمیں قائم دفاتر اوردیگرملحق حصوں میں اسپرے کیا ۔

اس موقع پر آل پاکستان کلر کس ایسوسی ایشن (ایپکا )کے صدر عبدالوہاب لاکھو ،جنرل سیکریٹری شکیل احمد اوردیگر بورڈ ملازمین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملازمین کی جانب سے الخدمت کی اس کاوش کو سراہا ۔دریں اثنا ایگزیکٹوڈائر یکٹر الخدمت راشد قریشی نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کیلئے صاف ستھرا ماحول ناگزیرہے۔ لوگ بڑی تعداد میں ملیریا اور ڈینگی وائرس کا شکا رہو کربیمار ہورہے ہیں ۔ایسے میں موسمی امراض سے بچاؤ کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں ۔راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت شہر بھر میںاپنے دستیاب وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے فیومیگیشن مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی اس مہم میں الخدمت کے ساتھ مالی تعاون کریں تاکہ اس مہم کو مزید علاقوں تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں