ْ عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت سماجی اداروں کے ساتھ بھر پورتعاون کریگی،چیف سیکرٹری سندھ

منگل 15 اکتوبر 2019 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتازعلی شاہ نے کہاہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت سماجی اداروں کے ساتھ بھر پورتعاون کرے گی وہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں چاول کے تھیلوں کی تقسیم کی تقریب خطاب کررہے تھے۔ تقریب کی صدارت المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کی ۔

سیدممتازعلی شاہ کا مزید کہناتھاکہ المصطفیٰ کے بارے میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں سنتاتوبہت تھا۔لیکن آج میں نے خوداپنی آنکھوں سے جو دیکھابہت زیادہ خوشی ہوئی۔میں حاجی محمدحنیف طیب اور اُن کی ٹیم کو مبارک بادپیش کرتاہوں۔حکومت سندھ سے متعلق جو بھی کام ہوگامیں شب وروزالمصطفیٰ کے لئے حاضر خدمت ہوں۔

(جاری ہے)

جب کہ تقریب میں روٹری کلب کے عزیز میمن،انجینئر اقبال قریشی،عرفان قریشی،حاجی گلشن الٰہی،ڈاکٹراشرف گناترا،ڈاکٹرعبدالرحیم ،عبدالغنی سلیمان،محمدالیاس میمن ،معین خان،احمدرضا طیب،عبدالغفارسعیدی،فرحان اشرفی،محمدحسین گوندل،ڈاکٹرقاضی آفاق احمد،آفتاب عالم،عبدالعزیزمنصور،سیدکمال مصطفی ودیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے بتایاکہ المصطفیٰ ہرسال آٹھ لاکھ کلو چاول غریبوں میں تقسیم کرتی ہے۔انہوںنے تعاون کرنے پر چیف سیکریٹری شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں