گزشتہ دوہفتے کے دوران پولیس نے سندھ بھر سے مجموعی طور پر2958 ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 15 اکتوبر 2019 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) ترجمان سندھ پولیس کی مطابق رواں ماہ کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوںپولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نی1009مفرور ،782اشتہاریوںو دیگر1167ملزمان سمیت مجموعی طورپر2958ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابقلاڑکانہ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران503مفرور،659اشتہاری ودیگر67ملزمان سمیت مجموعی طورپر1229ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔

حیدر آباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاںکر کی152مفرور،34اشتہاری و دیگر478ملزمان سمیت مجموعی طور پر664 ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتا رکرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران225مفرور،18اشتہاری و دیگر392ملزمان سمیت مجموعی طور پر635 ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتارکیا جنکے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔

سکھرّ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران50مفرور،66اشتہاری ودیگر174ملزمان سمیت مجموعی طور پر290ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتار کیا۔میرپور خاص پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران29مفرور،02اشتہاری ودیگر56ملزمان سمیت مجموعی طور پر87 ملزمان کو رنگے ہاتھوںگرفتار کیا۔شہید بینظیرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران50مفرور،03اشتہاری ملزمان سمیت مجموعی طور پر53ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں