گلشن اقبال سے 8 سالہ بچہ اور 2 خواتین لاپتہ

گھر سے کام پر جانے والی طوبہ 25 ستمبر جبکہ اس کی بھابھی صغراں اور بھتیجا بھی 4 اکتوبر سے غائب ہے

منگل 15 اکتوبر 2019 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) عزیز بھٹی کے علاقے سے چند دنوں کے دوران 2 خواتین اور 8 سالہ بچہ پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے ہیں، اہل خانہ کا الزام ہے کہ ان کی خواتین اور بچے کو اغوا کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 20 روز کے دوران دو رشتے دار خواتین اور آٹھ سالہ بچہ پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتا ہونے والے افراد کا مقدمہ اور درخواست اغوا کی دفعات کے تحت عزیز بھٹی تھانے میں درج ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 25 ستمبر کو مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی طوبی گھر سے کام پر جانے کے لیے نکلی تھی مغویہ کے ڈی اے اسکیم ون میں بنگلے میں کام کرتی تھی، ایف آئی آر میں مغویہ کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ نامعلوم ملزمان میری بہن کو اغوا کر کے لے گئے، پولیس کے مطابق غائب ہونے والی خاتون طوبی کی بھابھی صغراں اور بھتیجا بھی 4 اکتوبر سے لاپتا ہے، صغراں کے بیٹے نے عزیز بھٹی تھانے میں درخواست دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں