شہر قائد سول اسپتال میں مریض معیاری و سستی طبی سہولتوں سے محروم

حکومت سندھ نے اسپتال کی سی ٹی اسکین اور ایم آئی آر مشینری و دیگر طبی آلات کی مرمت کیلئے 5 کروڑ روپے کی منظوری کے باوجود اسپتال کو رقم جاری نہیں کی آئی سی یو میں مزید 8 بیڈز کی درخواست بھی نظر انداز، اسپتال میں صوبے بھر سے آنے والے ہزاروں مریضوں کے کئی کئی ہفتے انتظار کے بعد ٹیسٹ لئے جارہے ہیں

منگل 15 اکتوبر 2019 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) سول اسپتال کراچی میں سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشین کئی ماہ سے خراب ہونے کی وجہ سے ان شعبہ جات میں مریض معیاری و سستی طبی سہولتوں سے محروم ہیں۔ حکومت سندھ نے بجٹ سے قبل اسپتال کی خراب مشینری و طبی آلات کی مرمت کے لیے تقریبا 5 کروڑ روپے کی منظوری دی لیکن صوبائی بجٹ کی منظوری کے بعد بھی اسپتال کو رقم جاری نہیں کی گئی۔

اسپتال آئی سی یو میں مزید 8 بیڈز کی درخواست بھی نظرانداز ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سب سے بڑے ڈاکٹر روتھ فائو سول اسپتال کے ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین یونٹ میں دونوں مشینیں فنی خرابی کے باعث سے غیر فعال ہیں جنہیں تاحال ٹھیک نہیں کروایا گیا۔ اسپتال میں صوبے بھر سے ہزاروں مریض علاج کے لیے آتے ہیں تقریبا تمام شعبہ جات پر مریضوں کا دبائو رہتا ہے لیکن مشینیں خراب ہونے سے مذکورہ دونوں ٹیسٹ بند ہیں اور مریضوں کو سرکاری اسپتال سے علاج کی صورت میں جناح اسپتال تجویز کیا جارہا ہے تاہم وہاں بھی مریضوں کا خاصا دبائو ہے، کئی کئی ہفتے انتظار کے بعد ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں