شہر قائد ادبی فورم کے زیرِ اہتمام 16 اکتوبر کو خواتین کا قومی مشاعرہ ہوگا

منگل 15 اکتوبر 2019 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) شہر قائد ادبی فورم کے زیرِ اہتمام 16 اکتوبر بروز بدھ بمقام مرکز اسلامی عائشی منزل پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تعاون سے خواتین کا قومی مشاعرے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کی مہمانِ خصوصی ممبر قومی اسمبلی نصرت واحد اور صدارت پروفیسر رضیہ سبحان کریں گی۔ مہمانِ اعزازی رخسانہ صبا، صبیحہ صبا اور ڈاکٹر نذھت عباسی ہیں۔

(جاری ہے)

نظامت آئرن فرحت ، دیگر شعرا میں سیما غزل، حجاب عباسی، خالدہ عظمی، نسیم نازش، انجم عثمان، افروز رضوی، ریحانہ احسان، ناہید اعظمی، طاہرہ سلیم سوز، شگفتہ شفیق، آمنہ عالم، حمیرا راحت، تبسم صدیقی، زینت لاکھانی و دیگر شامل ہیں جبکہ خصوصی شرکت سیدہ شہلا رضا صوبائی وزیر برائے بہبود خواتین و ترقی، پروفیسر انوار احمد زئی، پروفیسر سعید الدین، سید ریحان احمد، ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی، قمر النسا قمر، احمد سلیم صدیقی، محمود احمد خان، ریحان ہاشمی، سید حسنین رضوی، سید طارق شاہ، ڈاکٹر مبشر عالم، قادر بخش سومرو، استقبالیہ اور منتظمین میں سلطان مسعود شیخ، انیس الرحمن، فیاض علی فیاض، سید فیصل سعید، نفیس احمد خان، قیصر وجدی، مسعود احمد وصی، عظمی عارف، فہیم برنی، سید بلال حسین، احمد سعید خان، عظمی مسعود اور مرتضی شریف ، شاہد عروج خان کے نام شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں