اس وقت پورا شہر کچرہ گاہ بن چکا ہے جسکی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں ،ڈاکٹرعمران علی شاہ

منگل 15 اکتوبر 2019 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت پورا شہر کچرہ گاہ بن چکا ہے جسکی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں خاص طور پھیپڑوں کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اگر اسکا فوری طور پر سدباب نہ کیا گیا تو مزید مہلک بیماریاں جنم لے سکتی ہیں تاہم انھوں نے اپنے ایک بیان میں حکومت سندھ سے اظہار تشکر کرتے ہوے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری کوششیں رنگ لے آئیں اور میرے حلقے بلاک سی اور ڈی میں کچرے کی صفائی ہوگئی خاص طور پر اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں جو کچرے کا انبار لگا ہوا تھا اسکی صفائی ہوگئی جس پر علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا۔

انھوں نے کہا بحیثیت ڈاکٹر مجھے معلوم ہے کہ کچرے میں آگ لگانے جانے کے بعد اسکے دھوئیں کے کتنے مضر اثرات سامنے آتے ہیں خاص طور پر حاملہ عورتوں کے لیے تو یہ دھواں بہت ہی نقصان دہ ہئے، بچوں کی پیدائش سے قبل ہی یہ خواتین پھیپڑوں کے مرض میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ وقت کچرے کی صفائی پر سیاست کرنے کا نہیں ہے بلکہ ہم سب کو ملکر کراچی کو کلین شہر بناکر دکھانا ہوگا۔ ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کہا جن لوگوں نے ہیں ووٹ دیکر منتخب کیا ان کی بہت ساری توقعات ہم سے وابستہ ہیں اسلئے ہماری کوشش ہے کہ ان کے مسائل کو اولین تاجیح دی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں