جامعہ کراچی: عالمی یوم غذا کے موقع پر سیمینار اور فوڈ ایکسپو16 اکتوبر کو ہوگا

منگل 15 اکتوبر 2019 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام عالمی یوم غذا کے موقع پر سیمینار اور فوڈ ایکسپو کا انعقاد بروز بدھ16 اکتوبر 2019 ء کو صبح 11:00 بجے سے شام پانچ بجے تک شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کیاجارہاہے۔مذکورہ پروگرام اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن (ایف اے او)کا وفد،سندھ فوڈ اتھارٹی ،کنزیومررائٹس پروٹیکشن کونسل اور آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ ملک کی نامور شخصیات ،فوڈسائنٹسٹ ،نیوٹریشن ،اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام ،ایف اے او سے متعلق افراد ،فوڈ ایسوسی ایشن ،کراچی چیمبرز اینڈ انڈسٹری کے صدر اورجامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ ، انتظامی عملہ اورطلباوطالبات شرکت کریں گے۔علاوہ ازیں فوڈایکسپومیں ملک کی بڑی اور نامور فوڈ انڈسٹریز شرکت کررہی ہیں ۔اس موقع پر فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباوطالبات کے مابین مقابلہ برائے ’’اینوویٹوفوڈ پروڈکٹس کنٹینٹ ‘‘ اور ’’تھیم پوسٹرکمپٹیشن‘‘ کا بھی اہتمام کیا گیاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں