جامعہ کراچی : ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل

تھراپی(مارننگ پروگرام)اور بیچلرز ،ماسٹرز میںداخلوں کا آغاز

منگل 15 اکتوبر 2019 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)اور بیچلرز ،ماسٹرز (مارننگ پروگرام )میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2020 ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ خواہشمند طلبہ 23 اکتوبر2019 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔بیچلرز پروگرام میںاپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،اپلائیڈ فزکس ،بائیوٹیکنالوجی ،بزنس ایڈمنسٹریشن ،کیمیکل انجینئرنگ ،کامرس ،کمپیوٹر سائنس، ایجوکیشن، انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز ،ماس کمیونیکشن ،پیٹرولیم ٹیکنالوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن،اسپیشل ایجوکیشن(بی اے آنرز) ،ٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈآنرز)،جبکہ ماسٹرز پروگرام میںبزنس ایڈمنسٹریشن،کامرس،ماس کمیونیکشن اور پبلک ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان تمام شعبہ جات میں داخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ مخصوص نشستوں اور سیلف فائنانس پر داخلے کے خواہشمند طلبا وطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بیچلرز،ماسٹرز، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ وایوننگ پروگرام) اور ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کا داخلہ فارم جمع کرائیں اور داخلہ ٹیسٹ میں لازماً شرکت کریں بصورت دیگر انہیں داخلے کے لئے اہل نہیں سمجھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں